کیوی کپتان برینڈن میکولم نے مسلسل ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:22

کیوی کپتان برینڈن میکولم نے مسلسل ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر ..

ڈیونیڈن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے مسلسل 98 ٹیسٹ کھیلنے کا پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز ابراہام ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔ 34 سالہ میکولم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

میکولم نے 2004ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک انہوں نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں چھوڑا ہے اور ان کی فارم اور فٹنس کو دیکھتے کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

اے بی ڈیویلیر اپنے بیٹے کی پیدائش کے باعث دورہ بنگلہ دیش میں شرکت نہ کرکے مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کرکٹر بننے سے محروم رہ گئے تھے