کمال آرخان نے سوناکشی اور ودیا بالن کو ”آنٹی“ قراردیدیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:25

کمال آرخان نے سوناکشی اور ودیا بالن کو ”آنٹی“ قراردیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کامیڈین کمال آر خان آئے روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ شخصیات کے متعلق متنازعہ ٹویٹس کرنے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ سروے میں ودیا بالن 62 فیصد کے ساتھ پہلے ، سوناکشی 30 فیصد کے ساتھ دوسرے ، کرینہ کپور 5 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پریانکا 4 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونا کشی سنہا کی طرف سے متعدد بار اداکار کی اس حرکت پر تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ تاہم اداکارہ کی تنبیہ کا کے آر کے پر الٹا اثر ہوا اور انھوں نے سوشل سائٹ پر ایک سروے شروع کر دیا۔اداکار کی طرف سے ودیا بالن ، سوناکشی سنہا، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کے متعلق عوامی رائے حاصل کی گئی کہ ان میں سے کون سی اداکارہ آنٹی دکھائی دیتی ہیں۔پس عوام کی طرف سے ووٹ کرنے کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں کے آر کے نے ودیا بالن اور سوناکشی سنہا کو سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرنے پر آنٹی قرار دے دیا۔