64 لاکھ ڈالر کی امریکی لاٹری جیتنے والاپراسرار شخص سامنے آ ہی گیا۔انتظامیہ کا نام بتانے سے انکار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 11 دسمبر 2015 11:29

64 لاکھ ڈالر کی امریکی لاٹری جیتنے والاپراسرار  شخص سامنے آ ہی گیا۔انتظامیہ ..

سالیم، اوریگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر2015ء)اوریگون لاٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آخر کار 64 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے والے نے انتظامیہ سے رابطہ کر ہی لیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شخص کا تعلق امریکا سے نہیں بلکہ بغداد،عراق سے ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 24 اگست کی قرعہ اندازی کے بعد انعام جیتنے والے کا انتظار کر رہے تھے ، جس نے آخر کار 1 دسمبر کو ان سے رابطہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس شخص نے آن لائن تھرڈ پارٹی سروس کی مدد سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے باہر کے افراد یا تھرڈ پارٹی سروس کی مدد سے ٹکٹ خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیتنے والے شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے اس شخص کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نام صیغہ راز میں رکھنے سے دوسرے لوگوں کو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر اس کا نام سامنے آنے سے اس کےلیے عراق میں سیکورٹی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ہم تو اگست سے جیتنے والے کا انتظار کر رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ وہ نیا سال شروع ہونے پر یہاں آئے گا مگر ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ شخص بغداد سے یہاں آنے کی کوشش کر رہا ہو گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جیتنے والے شخص نے ایک ساتھ اپنی رقم لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رقم قسطوں میں لے گا۔ انتظامیہ اب اسے 25 سال تک قسطوں میں انعام کی ادائیگی کرے گی۔