معروف کامیڈین رؤف لالہ کو لوٹ لیاگیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:31

معروف کامیڈین رؤف لالہ کو لوٹ لیاگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے جہاں ڈکیتی کی واردات میں معروف کامیڈین روٴف لالا کو لوٹ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے معروف کامیڈین کو کراچی میں ڈاکووٴں نے لوٹ لیا جس میں ان سے نقدی رقم چھین لی گئی۔

(جاری ہے)

روٴف لالا اے ٹی ایم سے نقدی رقم لے کر نکلے تو گھات لگائے ڈاکووٴں نے ان کا پیچھا کیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔ روٴف لالا کا کہنا ہیکہ ڈاکووٴں نے انہیں انتہائی رش والے علاقے میں دیدہ دلیری سے لوٹا۔واضح رہے کہ روٴف لالا کا شمار پاکستان کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے جب کہ وہ بھارت سمیت کئی ممالک میں کامیڈی شوز بھی کرچکے ہیں۔