داوو،گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپڑی میں آگ لگنے سے میاں بیوی 7 بچوں سمیت جاں بحق

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:41

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء )دادو کی تحصیل جوہی میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپڑی میں آلگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

دادو کی تحصیل جوہی سے 40 کلو میٹر دور تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کے مقام پر شدید سردی کے باعث جھونپٹری میں قیام پزیر ایک خاندان نے گرمائش کے لئے آگ لگائی اور سو گئے تاہم ان کے سونے کے بعد آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں سوئے تمام افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جھنڈو آل خانی، ان کی بیوی شریفاں، بیٹیاں مومل، زرینہ، سکینیہ اور بیٹے وارث، پہلوان، برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک لڑکے کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔