59 سالہ نانا نے دو سالہ نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ماں نے بدنامی کے ڈر سے بیٹی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 11:43

59 سالہ نانا نے دو سالہ نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ماں نے بدنامی ..

سوہاگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : ایک مصری شخص نے اپنی دو سالہ نواسی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد بدنامی سے بچنے کے لیے دو سالہ بچی کی ماں نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرب ملک میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 سالہ فرج نامی شخص نے نے اپنی 23 سالہ مرفات نامی بیٹی کے سو جانے تک کا انتظار کیا جس کے بعد بیٹی کی دو سالہ بیٹی کو وہاں سے لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا .

اخبار کے مطابق واقعہ سوہاگ کے وسطی ٹاؤن میں پیش آیا. 23 سالہ ماں نے جب بچی کو اس حالت میں دیکھا تو فوری طور پر قدامت پسندانہ معاشرے میں بدنامی سے بچنے کے لیے اپنی بیٹی کو پانی کے ٹب میں ڈبو دیا تاہم پولیس نے والد اور بیٹی کو بالترتیب زیادتی اور قتل کے جُرم میں گرفتار کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :