زخمی آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:44

زخمی آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر مچل سٹارک نے انجری مسائل سے مکمل نجات کیلئے ٹخنے کی سرجری کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ٹیم فزیو ڈیوڈ بیکلے نے کہا کہ فاسٹ بالر کو سپیشلسٹ نے سرجری کا مشورہ دیا ہے اور ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی کا سرجری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔ 25 سالہ مچل سٹارک اس سے پہلے چیمینز ٹرافی اور ایشیز سیریز 2013ء کے بعد بھی سرجری کے عمل سے گزر چکے ہیں ۔