حساس اداروں نے کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 198 افراد کی فہرست جاری کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 11:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) حساس اداروں نے کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 198 افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں شامل 151 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم اور 27 کا ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 7، گینگ وار کے 4 اور جئے سندھ کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ فہرست میں نامزد دہشت گرد لسانیت، قومیت اور مذہبی بنیاد پر قتل کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل متعدد ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ فہرست میں شامل ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہونے کے بعد رہا ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :