کتوں کے ”ہاتھوں“ مرنے والے برطانوی اور امریکی پولیس اہلکاروں کی تعداد

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 11 دسمبر 2015 11:59

کتوں کے ”ہاتھوں“ مرنے والے برطانوی اور امریکی پولیس اہلکاروں کی تعداد

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر2015ء)کچھ دن پہلے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ برطانوی پولیس لندن کے کچھ حصوں میں جاتے ہوئے ڈرتی ہے۔اس پرجواب دیتے ہوئے ایک بلاگر نے پائی چارٹ کی مدد سے کچھ اعداد و شمار بیان کیے ہیں، جن کے بعد کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو اپنے کتوں سے خوفزدہ ہونا چاہے۔ بلاگر کے بیان کیے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں برطانیہ میں کوئی پولیس والا دہشت گردی کی کاروائی میں ہلاک نہیں ہوا جبکہ 6 امریکی اپنے ہی کتوں کے ہاتھوں ہتھیار چلنے سے ہلاک ہو چکےہیں۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ میں بلاگر نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 5 سالوں میں مسلمان دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 20 ہے اس کے برعکس صرف 2013 میں ہتھیاروں سے ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 33636 ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ہرسال 450 امریکی بستر سے گر کر،15 برف گرنے سے، 335 سیڑھیوں سے گرنے سے،600 سرد موسم کی وجہ سے،20 گھوڑوں کی وجہ سے،100 مکھیوں سے، 70 بگولوں سے اور 5000 افراد صحیح طرح پکا ہوا کھانا نہ کھانے سے ہلاک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ 2002 سے عالمی سطح پر دہشت گردی میں مرنے والے امریکیوں کا سالانہ اوسط صرف 15 افراد ہے۔