گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب دس جنوری 2016 کو ہوگی

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:17

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب دس جنوری 2016 کو ہوگی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)برطانوی و امریکی ڈرامہ فلم” کیرول“ کو گولڈن گلوب ایوارڈ 2016 کیلئے پانچ مختلف کیٹگریوں میں ایوارڈز کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب دس جنوری 2016 کو ہوگی۔کیٹ بلانچٹ اور رونی مارا کو اس ڈراما فلم میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ کیرل کی کہانی 50 کی دہائی کی ایک گلیمرس عورت کی ہے جو اپنی عمر سے کافی کم عمر کی عورت کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

کیرل کو بہترین فلم ڈراما، اوریجنل سکور، اور بہترین ڈائریکٹر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔دوسرے فلمیں دی ریونینٹ، بگ شارٹ اور سٹیو جابز کو بھی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کیرل کا مقابلہ ایلجندرو جی اناریٹس اور دی ریونینٹ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بہترین ڈراما ایکٹریس زمرے کے لیے ’رومز‘ کی بری لارسن کا مقابلہ کیٹ بلانچٹ اور رونی مارا سے ہو گا۔

دی ریونینٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار کیلیے نامزد کیا گیا ہے اور ان کا مقابلہ ٹرمپو فلم کے اداکار برائن کرینسٹن اور سٹیو جابز میں بہترین اداکاری کرنیوالے مائیکل فیسبنڈر سے ہو گا۔ایڈی ریڈمین جنھیں گذشتہ برس ’دی تھیوری آف ایوری تھینگ‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا انھیں ایک بار پھر ’ڈینش گرل‘ میں اپنے ٹرانسجینڈر کردار کی بنا پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے فلم کیرل کو پانچ جبکہ بگ شارٹ، دی ریونینٹ، اور سٹیو جابز کو چار چار ایوارڈز کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ہالی وڈ کی پریس ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے 55 رائٹر اور ایڈیٹر ان کے ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں اور حتمی چناوٴ کرتے ہیں۔رکی گریواس دس جنوری کو ہونے والے ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔