عالمی انٹرنیشنل روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز تقریب

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:19

عالمی انٹرنیشنل روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالج ، اسلام آباد کے زیراہتمام عالمی انٹرنیشنل روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا تھے،اس موقع پر پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالج کے سنیئر پرنسپل زکریا سنیراوزشاہین، جونیئر پرنسپل شکیل احمد، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر ملک مہربان ، سیکرٹری ملک عدنان بھی موجودہ تھے، مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے پاک ترک سکول و کالج کی کھیلوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاک ترک سکول و کالج کی خواتین کھلاڑی اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ کالج کی خواتین نے گذشتہ ماہ دبئی میں کھیلی گئی پہلی بار عالمی روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرکے گولڈ میڈل اور کانسی کے تمغے حاصل کئے، تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اربیہ ہاشمی جبکہ کانسی کے تمغے حاصل کرنے والی منیزہ ہاشمی اور ایمان خورشید میں شیلڈز اور انعام تقسیم کئے،