فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما پر قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی پابندی عائد

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:20

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما پر قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی پابندی عائد

پیرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) فرانس فٹ بال فیڈریشن نے کریم بینزیما پر قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی پابندی عائد کردی ہے ۔ ایف ایف ایف کے صدر نول لی گریٹ نے کہا کہ جب تک سٹرائیکر سے بلیک میلنگ کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں انہیں قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے اس فیصلے کے بعد 27 سالہ فٹ بالر کے فرانس میں ہی جون 2016ء میں شیڈول یوپیین چیمپین شپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے محروم رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔