قومی جونیئر ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرے گی،مدثر آرائیں

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:20

قومی جونیئر ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ نویں ایشین چیمپئن شپ 14 سے 20 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء کی12 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چاینیز تائپے، دبئی اور ہانگ کانگ شامل ہیں، سنگاپور کی ٹیم اعزاز کے دفاع کرے گی ، پاکستانی ٹیم کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے اور وہ 14 دسمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی۔