پی ٹی سی ایل یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:20

پی ٹی سی ایل یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)پی ٹی سی ایل یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کل ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل یوتھ فٹ بال کلب کے چیئرمین سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں جواد، مبین مشتاق، نعمان، مہر دل خان، حسیب اقبال، اصغر، ذیشان، شہریار، ذوالفقار، نعمان غفور، عثمان رفیع، عمر حسین، علی حسن، نعمان احمد، محمد شعیب، محمد عاصم، مسعود احمد، انوالحق، سلمان ذوالفقار، تنزیل بخاری، سومان اقبال، محمد یاسین، محمد عنائت، عدنان جمیل، رفیع اللہ اور ملک شہزاد شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کوکوچ شاہد صدیق اور صدیق بنگش تربیت دیں گے۔ شرافت بخاری نے کہا کہ منتخب ٹیم اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی جو کہ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔