داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی، امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکارکا دعویٰ
جمعہ 11 دسمبر 2015 12:34
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) داعش کے حوالے سے ایک اور خبر منظر عام پر آ گئی ، امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی اور تیل کی فروخت سے بھی 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔
(جاری ہے)
امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ داعش کے فروخت کردہ تیل کے خریداروں میں شامی حکومت بھی شامل ہے جبکہ داعش نے مقامی دکانداروں سمیت تمام تجارتی طبقے پر 20 فیصد کے حساب سے ٹیکس لگائے گئے جن سے ہر ماہ آٹھ کروڑ ڈالر جبکہ سالانہ 96 کروڑ امریکی ڈالر کما رہی ہے۔
’اعداد وشمار کے حساب سے داعش کی پچاس فیصد آمدنی ٹیکس اور جائیداد ضبط کرنے اور 43 فیصد آمدنی تیل اور باقی منشیات کی سمگلنگ، بجلی کی فروخت اور نجی عطیات سے حاصل ہوتی ہے۔‘یاد رہے دولتِ اسلامیہ 2014 میں اْس وقت عالمی منظرنامے پر سامنے آئی تھی جب اِس کے جنگجووٴں نے شام اور عراق کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.