24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 11 دسمبر 2015 13:05

24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیدڑیشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، آرمی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے، پولیس،نیوی اورہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔