زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ چار دسمبر 2015ء کے اختتام ہفتہ میں زرمبادلہ ذخائر 63 کروڑ 16لاکھ ڈالر اضافے سے ریکارڈ 20ارب 45 کروڑ 9لاکھ ڈالر ہوگئے، ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 65کروڑ 41لاکھ سے بڑھا کر 15ارب 44کروڑ 14لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالرز کمی سے پانچ ارب پچانوے لاکھ ڈالرز رہ گئے ان میں سے پچاس کروڑ عالمی بینک اور چالیس کروڑ ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہوئے اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں کی مدد سے ستائیس کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں

متعلقہ عنوان :