”وفاقی دارالحکومت افواہوں کی زد میں“

موبائل فون سروس اچانک معطل، شہریوں میں خوف و ہراس ،والدین بچوں کو لینے سکول پہنچ گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:16

”وفاقی دارالحکومت افواہوں کی زد میں“

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس کے اچانک معطل ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ دارالحکومت میں حکومت کے مستقبل کے بارے میں بھی افواہوں نے بازار سرگرم کر دیا۔ جمعہ کی دوپہر کے وقت دارالحکومت میں موبائل فون اچانک معطل ہو گئی تھی جس سے لوگوں کے آپس میں رابطے معطل ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

والدین اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سکولوں کو پہنچ گئے ۔ موبائل فون سروس معطل ہونے کے فوراً بعد شہر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ موبائل فون سروس کا تعطل نماز جمعہ کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم فون سروس معطل کرنے سے قبل عوام کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ،واضح رہے کہ پاکستان میں جب بھی کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا ہے اس وقت مواصلاتی رابطے معطل کر دیئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :