روس کے قبرستانوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی‘2016میں ماسکو کے قبرستان ڈیجٹیل دور میں داخل ہوجائیں گے

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:41

روس کے قبرستانوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی‘2016میں ماسکو کے قبرستان ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کے معروف قبرستان ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے والے ہیں، ان قبرستانوں میں اب مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ماسکو شہر کی ویب سائٹ کے مطابق شہر کے بڑے قبرستانوں نوودیوچی، ٹروئیکروسکوئے اور ویگنکوو میں 2016 کی پہلی ششماہی میں مفت انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

ماسکو میں جنازے کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ آرتم یکیموف کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہاں آنے والے افراد کو یہاں موجود قبروں اور مشہور افراد کے بارے میں زیادہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا اور قبرستانوں کو مزید پرسکو ن بنانا ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی وائی ایس سسٹم کا کہنا ہے کہ اس نے قبرستانوں میں آرام گاہوں کے منصوبے کے بارے میں جاننے کے بعد وائی فائی نیٹ ورک انسٹال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

قبرستانوں میں بنائی جانے والی ان آرام گاہوں کو نفسیاتی سکون کی جگہ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے سربراہ یوگینی ابراموف نے بتایا کہ ہماری جانب سے گرمیوں میں کیے گئے سروے کے مطابق لوگوں نے قبرستان میں انٹرنیٹ کی کمی کا شکوہ کیا ہے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ‘ہم اس منصوبے بارے میں سوچ رہے تھے کہ کس طرح اس حوالے سے حساسیت اور مرنے والوں کی عزت کا ہر ممکن خیال رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کیا جائے، اسی دوران اس کا جواب ہمارے سامنے آگیا۔

تین مذکورہ قبرستانوں میں نوودیوچی کا قبرستان ماسکو کا مشہور ترین قبرستان ہے اور اس کا شمار شہر کے معروف ترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔یہاں دفن ہونے والی شخصیات میں مصنف انتون چیخوف، سابق سویت رہنما نک یتا خرشچیف اور سابق روسی صدر بورس یلسن شامل ہیں۔جبکہ فروری 2015 میں قتل ہوتے والے حزب اختلاف کے رہنما بورس نیم ستوف ٹروئیکروسکوئے قبرستان میں دفن ہیں۔

متعلقہ عنوان :