فیس بھرنے کے لیے پیسوں کی کمی ، نوجوان نے نقلی نوٹ چھاپنے شروع کر دئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 15:43

فیس بھرنے کے لیے پیسوں کی کمی ، نوجوان نے نقلی نوٹ چھاپنے شروع کر دئیے

بریلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء): فیس ادا نہ کر سکنے پر گیارہویں جماعت کے طالبعلم نے پرنٹر اور سکینر کی مدد سے نقلی نوٹوں کی چھپائی شروع کر دی. تفصیلات کے مطابق بریلی کے رہائشی گیارہویں جماعت کے طالبعلم رنکو کو پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن فیس کے لیے پیسے نہ ہونے پر رنکو نے غلط راستہ اپناتے ہوئے نقلی نوٹوں کی چھپائی شروع کر دی.

(جاری ہے)

پولیس نے رنکو اور اس کے ساتھی شیوا کو مبینہ طور پر سو روپے کے کرنسی نوٹ چھاپنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا. جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ارجن مسیح مفرور ہے. پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کا کہنا ہے کہ سو روپے کے نقلی کرنسی نوٹوں کو 35 روپے کے عوض فروخت کرتے تھے. پولیس نے گرفتاری کے دوران دونوں ملزمان سے 6500 کے نقلی نوٹ بھی بر آمد کر لیے.