طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے یکساں نظام تعلیم لازم وملزوم ہے۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) حکومت قومی زبان پر مشتمل یکساں نصاب ونظام تعلیم قوم کو مہیا کرے ،طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے یکساں نظام تعلیم لازم وملزوم ہے ،جب تک نصاب تعلیم اسلامی اقداروروایات کا امین نہیں ہوگا ایک قوم نہیں بن سکتے مرکزی صدر اسلامی تحریک طلبہ پاکستان شاہد نذیر نے طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر نظام تعلیم کو قوم نے مسترد کردیا ہے حکمران جبراً اسے قوم پر مسلط نہ کریں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نصاب تعلیم اردو میں تشکیل نہ دینا قوم سے زیادتی کے ساتھ توہین عدالت بھی ہے ،حکومت تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے ،نونہالان قوم ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں مگر حکومت پر فرض ہے وہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

قوم پر خوف مسلط کرنے والے کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہوں گے پاکستانی ایک بہادر قوم ہے کوئی بھی غیر ملکی اسلام اور پاکستان دشمن انھیں شکست نہیں دے سکتا ۔اسلامی تحریک طلبہ تحفظ پاکستان کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :