حکومت پنجاب نے ناکوں پر بائیو میٹرک نظام متعارف کروانا شروع کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 16:13

حکومت پنجاب نے ناکوں پر بائیو میٹرک نظام متعارف کروانا شروع کردیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ناکوں پر بائیو میٹرک نظام متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں کے دوران بائیو میٹرک نظام کو رائج کریں تاکہ آنیوالے افراد کی شناخت کو یقینی بنایا جاسکے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے پی کے سے ملنے والی سرحدوں پر گاڑیوں کی سکیننگ کیلئے بڑے سکینرز نصب کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جبکہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس گشت کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :