فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:24

فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) بچوں بڑوں سبھی کے پسندیدہ کردار ٹارزن پر بننے والی فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جنگل میں پلے بڑھے انسان کی پرانی داستان لیکن ذرا نئے انداز میں۔

(جاری ہے)

سسپنس کے ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا یقیناً دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑا دے گا۔ دل دہلا دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم ہالی وڈ کے مشہور و معروف ہدایتکار ڈیوڈ یاٹس نے ڈائریکٹ کی ہے جو اس سے قبل ہیری پوٹر جیسی لازوال فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔یہ فلم یکم جولائی2016 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :