میگزین ”پلے بوائے“ نے عریاں تصاویر چھاپنے سے توبہ کرلی

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:24

میگزین ”پلے بوائے“ نے عریاں تصاویر چھاپنے سے توبہ کرلی

ّسڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)عالمی شہرت کے حامل میگزین پلے بوائے نے عریاں تصاویر چھاپنے سے توبہ کی ہے ، تو ایک ایسے ہی دوسرے میگزین ھارپر بازار نے اس قبیحہ کام کو شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ، سپر ماڈل میرانڈا کیر کو پہلی ٹائٹل آئٹم بنایا ہے ۔ھارپر بازار میگزین ، پلے بوائے سے کہیں پرانا ہے ، اور یہ پہلی بار 1867 میں شائع کیا گیا تھا ۔

اس وقت یہ فیشن میگزین دنیا کے متعدد ممالک سے شائع کیا جاتا ہے اور اب عریاں اشاعت آسٹریلیا سے شائع ہونے والے ھارپر بازار کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے 62 برس پرانے میگزین پلے بوائے نے اعلان کیا تھا کہ بے واچ بیب ، پامیلا اینڈرسن اس کی آخری روایتی اشاعت کی ماڈل ہو گی ، جس کے بعد وہ میگزین سے عریاں تصاویر ختم کر د ے گا ، تا ہم اب وہی کام آسٹریلیا کے ھارپر میگزین نے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس اعلان کے بعد میگزین کی انتظامیہ کو ملے جلے رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اور وہ خود اس سوچ میں ہیں کہ اس طرح کا نیا انداز پبلک میں کس طرح لیا جائے گا ۔ بنیادی طور پر وہ اس طرح کی عریاں تصویر کو ٹائٹل پر چھاپنے کے حوالے سے کافی تذبذب کا شکار ہیں ، لیکن ساتھ ہی اس کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔