کیس سے بری ہونے پر سلمان خان کیلئے بولی ووڈ شخصیات کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:30

کیس سے بری ہونے پر سلمان خان کیلئے بولی ووڈ شخصیات کی طرف سے مبارکباد ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 10دسمبر 2015ء کے روز گزشتہ 13سال سے جاری ہٹ اینڈ رن کیس میں ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ اداکار کے بری ہونے کی خبر آنے پر بولی ووڈ کی متعدد شخصیات کی طرف سے ان کیلئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

سپر سٹار کو مبارکباد دینے والی شخصیات میں انوپم کھیر،ڈائریکٹر انیس بزمی، مدھر بھنڈارکر، ہیما مالنی، مکیش بھٹ ، مادھوری ڈکشٹ ،سبھاش گھئی اور اشوک پنڈت کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تما م شخصیات کی طرف سے ٹویٹر پر مبارکبا د کے ساتھ نیک تمناوٴ ں کا بھی اظہار کیا گیا۔واضح رہے سلمان خان کورواں سال مئی میں سیشن کو رٹ کی طرف سے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کرنے کی بنا پر پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم 10دسمبر کے روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے مذکورہ سزا کے خلاف کی گئی اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اداکار کوتمام تر الزامات سے بری قرار دے دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :