مادھوری ڈکشٹ خوفزدہ ہو گئیں

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:34

مادھوری ڈکشٹ خوفزدہ ہو گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار 90کی دھائی کی ان اداکاراوٴں میں ہوتا ہے جنھوں نے اداکاری کے ساتھ بہترین رقص کی وجہ سے لاکھوں دلوں پر راج کیا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فنی سفر کے دوران کبھی بھی رقص کے حوالے سے کسی ہیرو سے خوفزدہ نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں صرف پربہو دیوا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ہمیشہ خوف محسوس ہوتا ہے۔48سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے باوجود انھو ں نے جب بھی پربہودیوا کے ساتھ رقص کیا ہے انکا تجربہ شاندار رہا۔واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ ”گلاب گینگ“میں دیکھا گیا تھا۔ مادھوری کا کہنا تھا کہ وہ آجکل کسی اچھے سکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔انکا کہنا تھاکہ انھیں جیسے ہی بہترین سکرپٹ ملا وہ ایک مرتبہ پھر سے بڑی سکرین پر نظر آئیں گی۔