شاہ رخ خان ”دل والے“ کی تشہیر کیلئے ”سی آئی ڈی“میں نظر آئیں گے

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:34

شاہ رخ خان ”دل والے“ کی تشہیر کیلئے ”سی آئی ڈی“میں نظر آئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل اداکار نے فلم کی پرموشن کیلئے سلمان خان کے مقبول ترین شو ”بگ باس9“ میں شرکت کیلئے پرومو کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔ علاوہ ازیں 50سالہ اداکار بگ باس9کی دو اقساط میں بھی نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اداکار بھارتی ٹیلی ویڑن چینل سونی انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی طویل انوسٹیگیشن سریز ”سی آئی ڈی“ میں نظر آئیں گے۔ زرائع کے مطابق اداکار کو سیریز کے مرکزی کردار اے سی پی پردھیومن کی مدد کرتے ہوئے دکھا یا جائے گا۔ زرائع کے مطابق مزید اداکار نے سی آئی ڈی کی مذکورہ قسط کی شوٹنگ میں جمعرات کے روز حصہ لیا ،اوریہ قسط آئندہ ہفتے نشر کی جائے گی۔ روہت شیٹی کی ”دل والے“ میں شاہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے شاہ رخ خان کی دل والے 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :