عدالت کا فیصلہ سلمان خان کیلئے50ویں سالگرہ کابہترین تحفہ ہے‘زرین خان

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:34

عدالت کا فیصلہ سلمان خان کیلئے50ویں سالگرہ کابہترین تحفہ ہے‘زرین خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ زرین خان کا شمار ان اداکاراوٴں میں ہوتا ہے جنہوں نے فنی سفر کا آغاز سپر سٹار سلمان کے ساتھ کیا۔ سلمان خان کے ممبئی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کیے جانے کی خبر سننے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلہ سپر سٹار کیلئے انکی 50ویں سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ زرین خان سلمان خان کے ساتھ فلم”ویر“میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ”ریڈی“ کے ایک گانے پر بھی پرفارم کر چکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے سلمان خان کی سالگرہ کیلئے پہلے سے پلان بنا رکھا تھا تاہم اب انھیں امید ہے کہ سپر سٹار گزشتہ پلانز کے مقابلے میں ذیادہ شاندار انداز میں سالگرہ منائیں گے۔یا د رہے سلمان خان کو گزشتہ تیرہ سال سے جاری ہٹ اینڈ رن کیس سے جمعرات کے روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :