سلمان خان ”دیسی پہلوان“ کے روپ میں ڈھل گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:38

سلمان خان ”دیسی پہلوان“ کے روپ میں ڈھل گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اپنے جسم کو دیسی پہلوان کے روپ میں ڈھال لیا ہے۔ ماہرین صحت کی رائے کے مطابق اداکار کے اس انداز میں وزن میں اضافے سے ان کے اعصاب پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اداکار ان سب باتو ں کو پس پشت ڈالتے ہوئے صرف اپنے کام پر توجہ دینے میں مشغول ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلطان میں دیسی کشتی کے مناظر میں لنگوٹ پہن کر اکھاڑے میں کشتی کرتے نظر آئیں گے۔سلمان خان سلطان کیلئے کئی ایک کشتی اور مارشل آرٹس کے مناظر فلمبند کرا چکے ہیں۔واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ کے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :