کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی عملے کی تعداد دگنی کردی گئی

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کسی ممکنہ سیکیورٹی چیلنج کی اطلاع کے بعد سیکورٹی عملے کی تعداد دگنی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ کے مطابق 3 دسمبر کو رینجرز کیجانب سے سیکیورٹی رسک سے آگا ہ کیا گیا تھا جسکے باعث گارڈز کی تعداد دگنی کر نے کیساتھ پولیس اور رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق 8 دسمبر کو دوبارہ آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی سطح کم ہو چکی ہے لیکن اسکے باوجود گارڈز کی تعداد میں کمی نہیں کی جا رہی۔