دبئی میں بیٹھا شخص ملکی قوانین کا مذاق اڑارہا ہے،نصرت سحرعباسی

جس طرح اس نے ایان علی کو بچایا اسی طرح ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کررہا ہے ،رہنما فنکشنل لیگ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ دبئی میں بیٹھا ہوا ایک شخص ملکی قوانین کا مذاق اڑارہا ہے ۔جس طرح اس نے ماڈل ایان علی کو بچایا اسی اب وہ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے نام لیے بغیر کہا کہ شاید ان کا یہ خیال ہے کہ جب کوئی ہماری ایک مکھی کو کچھ نہیں کہہ سکتا تو ان کے مگر مچھ کو کن کچھ کہہ سکتا ہے ۔

نصرت سحر عباسی نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرزکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو بااختیار ہونا چاہیے ۔انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ٹال مٹول کی پالیسی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کو جاری رکھنا چاہتی ہے اسی لیے وہ رینجرز کے اختیارات پر قدغن لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :