سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ،جام مدد علی

سندھ میں پیپلزپارٹی ،نواز لیگ کے درمیان مفاہمتی پالیسی چل رہی ہے ،رکن سندھ اسمبلی کی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ،اس لیے وہ سندھ اسمبلی میں اس مسئلے کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے درمیان مفاہمتی پالیسی چل رہی ہے اس لیے وفاقی حکومت نے سندھ میں پیپلزپارٹی کو فری ہینڈ دے رکھا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے احتساب کوئی بھی کرے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔