پنجاب یونیورسٹی میں 2طلباء تنظیموں کے در میان ٹکراؤ سے کئی طلبہ زخمی

جمعہ 11 دسمبر 2015 18:16

پنجاب یونیورسٹی میں 2طلباء تنظیموں کے در میان ٹکراؤ سے کئی طلبہ زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی میں 2طلباء تنظیموں کے در میان ٹکراؤ سے کئی طلبہ زخمی جبکہ پنجاب یونیورسٹی 14نمبر ہوسٹل میں یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں گروپوں کو باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے در میان شدید ٹکراؤ ہوا جسکے بعد ایک گر وپ نے 14نمبر ہوسٹل پر دھاوا بول دیا جس سے کئی طلباء زخمی بھی ہوئے جسکے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حر کت میں آگئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے انکو باہر نکال دیا اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے پو لیس کا درخواست دیدی ہے ۔