پولیس کاگھانچی مارکیٹ پر چھاپہ، ملٹی نیشنل کمپنی کے نام سے جعلی تیار کی گئی کاسمیٹکس فروخت وسپلائی کرنیوالا دکاندار گرفتار

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) ملیر سٹی پولیس کا بیزانٹر نیشنل کے پاکستان میں نمائندے کے ہمراہ گھانچی مارکیٹ پر چھاپہ، ملٹی نیشنل کمپنی کے نام سے جعلی تیار کی گئی کاسمیٹک فروخت وسپلائی کرنیوالا دکاندار گرفتار، مقدمہ درج۔ جعلی کاسمیٹک برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بیز انٹرنیشنل (Bays International)کے پاکستان میں نمائندے (اٹارنی) فرید بھٹی کے مارکیٹوں میں سروے کے بعد ملیر گھانچی مارکیٹ میں مذکورہ ملٹی نیشنل کمپنی کی پروڈکٹ مشہور زمانہ کاسمیٹک (Kryolan)کیریلان اور سویٹ ٹیچ (Sweet Touch)اصلی کی ہو بہ ہو پیکنگ اور جعلی تیا ر کی گئی کاسمیٹک فروخت و سپلائی کرنے والی دکان رفیق جنرل اسٹور کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ایف آئی آر 256/2015جرم دفعہ 66کاپی رائٹ ایکٹ درج کرلی۔

بعدازاں ملیرسٹی پولیس نے بیز انٹرنیشنل کے نمائندے فرید بھٹی کے ہمراہ مذکورہ مارکیٹ میں دکان پر چھاپہ مار کر رفیق جنرل اسٹور کے مالک نذیر احمد کو گرفتار کرکے جعلی کاسمیٹک برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ابتدائی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ جعلساز گروہ جعلی کاسمیٹک ملٹی نیشنل کمپنی کے نام سے تیار کرکے سپلائی کررہا ہے ۔ جو ہوبہ ہو نام سے دھلی کالونی میں تیار ہو رہی ہے۔ جبکہ مختلف پرنٹینگ پریس پر ملٹی نیشنل کمپنی کے بوکس پرنٹ کئے جاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :