سندھ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم چلانا احسن اقدام ہے ،نجیب اﷲ خان نیاز ی

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر و چیئرمین اینٹی کرپشن و اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن پاکستان(سندھ) و نو منتخب چیئرمین نجیب اﷲ خان نیازی کی جانب سے چیئرمین ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم چلانے کو احسن اقدام قرار دیا ہے ، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے بڑے مگر مچھ کرپشن ختم کریں تو چھوٹی مچھلیاں خود بہ خود رشوت لینے کی سزا کے خوف سے تالاب کو گندہ کرنا چھوڑ دیں گی۔

چیئرمین ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا ہے یونین کونسل ۹ اسلامیہ کالونی ضلع غربی کی چیئرمین و وائس چیئرمین اور پورے پینل کی کامیابی میں کسی بھی مسلم لیگی سینیٹر یا صوبائی یا ضلعی عہدے دار کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ، سینیٹر نہال ہاشمی سمیت جو بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر باندھانے کی خود نمائی کر رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل ۹ اسلامیہ کالونی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں نیازی برادری سمیت پختون برادری نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں اور نجیب اﷲ خان نیازی کے سابق آزاد امیدوار کی حیثیت سے دو بار ناظم اور سٹی کونسلر بننے پر خدمت کرنے کی بنیاد پر ووٹ دیئے ہیں ۔ ابھی تک کسی بھی مسلم لیگی رہنما نے مبارکباد تک نہیں دی بلکہ فون بھی نہیں کیا ۔ہم اپنے علاقے کے مفاد میں ازخود فیصلہ کریں گے کہ ڈسٹرکٹ و سٹی میں کیسے ووٹ دینا ہے ، کیونکہ ہماری کامیابی میں اچھل کود کرنے والے کسی بھی مسلم لیگی کا ہاتھ نہیں ہے جس سینیٹر، صوبائی، ڈویژن کراچی یا ضلعیعہدے دار کے پاس ہمارے لئے وقت و عزت نہیں ہے تو ہم نیازی پختون پہلے ہی انھیں خود مسترد کرچکے ہیں۔

عوام نے ہمیں جیت و خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے ہمارا ہر فیصلہ علاقہ معززین کی مشاورت سے ہوگا کیونکہ ووٹ دینے والوں میں صرف مسلم لیگ ن کا ہی حصہ نہیں بلکہ علاقے کی برادریوں کا سب سے زیادہ حصہ ہے ، مسلم لیگ ن کے عہدے داران نے تو مخالفین سے ملکر مجھے ہرانے کی کوشش کی تھی لیکن اﷲ تعالی کے فضل و کرم سے وہ چاہیے جس کو عزت دے ۔نہال ہاشمی اور دیگر مفاد پرست مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کی جیت کا کریڈٹ لینے کی بھونڈی کوشش نہ کریں۔

عوام نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں اور ہماری ذاتی خدمات پر ہمیں منتخب کیا ہے۔ہم دو مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ہر دور کے ناظم کے الیکشن جیتے رہے ہیں اور سٹی کونسلر بنے، اس بار ہمارے آگے ہاتھ پیر جوڑ کر ہمیں پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ نہال ہاشمی اور اس چیلے ہماری محنت کو اپنے سر باندھ لیں ۔ڈسٹرکٹ اور سٹی کیلئے ہمارے معززین و نیازی سمیت پختون برادری ، سندھی بلوچ برادری اور پنجابی ہزارہ وال برادری کے منتخب کمیٹی اراکین کے فیصلے میرے لئے مقدم ہیں ۔

نہال ہاشمی جیسے مفاد پرستوں اور ان کے حواریوں کو پہلے ہی اپنے علاقے میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی وہ اس خام خیالی سے نکل آئیں کہ ان کے بغیر مشاورت کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرلیا جائے گا ۔ انھیں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا کریڈٹ لینے پر شرم سے ڈوب مر جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :