Live Updates

عمران خان نریندر مودی سے ملاقات ان کی خواہش پر کررہے ہیں: شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 19:08

عمران خان نریندر مودی سے ملاقات ان کی خواہش پر کررہے ہیں: شاہ محمود ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نریندر مودی سے ملاقات ان کی خواہش پر کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات 10 منٹ تک جاری رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک اںصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نریندر مودی سے ملاقات ان کی خواہش پر کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ عمران خان نے زور دیا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کو دونوں ممالک کے عوام بہت اہمیت دیتے ہیں اسلیے اس کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ملاقات کافی مثبت رہی۔ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :