پاک بھارت سیریز سے متعلق پہلے شیڈول پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا :شہریار خان

سیریز ابھی نہ ہوئی تو کم سے کم ایک سال انتظارکرنا ہوگا تاہم ابھی ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاری میں مصروف ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:50

پاک بھارت سیریز سے متعلق پہلے شیڈول پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا :شہریار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث پاک بھارت سیریز سے متعلق پہلے شیڈول پر عملدرآمد ممکن نہیں رہا ،سیریز کے حوالے سے ابھی تک بھارت سے جواب نہیں آیا ہے تاہم ہم ابھی انتظار کریں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پیغام آیاہے کہ انہیں تاحال اپنی حکومت کی جانب سے اس سیریز کی اجازت نہیں ملی ہے جس کے باعث گزرتے وقت کے ساتھ سیریز کا انعقاد مشکل سے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے ، بھارتی بورڈ کے صدر میں دبئی میں ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ وقت کی کمی کے باعث محض 5میچز کھیل سکتے ہیں لیکن اب ایسا محسوس ہورہاہے کہ ان میچز کا انعقاد بھی مشکل ہوجائے گا ، بھارت کو ہم سے کیا گیا معاہدہ پوراکرنا چاہیئے۔

چیئر مین پی سی بی کے مطابق سیریز ابھی نہ ہوئی تو کم سے کم ایک سال انتظارکرنا ہوگا تاہم ابھی ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاری میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :