ایم کیوایم کے خلاف سخت بیان دینے پر ہٹائے گئے راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینا ت کردیاگیا ، نوٹیفیکیشن جاری

دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، راؤ انوار

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:02

ایم کیوایم کے خلاف سخت بیان دینے پر ہٹائے گئے راؤ انوار کو دوبارہ ایس ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سخت بیان دینے پر ہٹائے جانے والے راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینا ت کر دیا گیا ، جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ، جمعہ کو ذرائع کے مطابق راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ، راؤ انوار کو 29اپریل کو ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان دینے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے ایس ایس پی ملیر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے کیسز اولین ترجیح ہیں ، ملیر کے مضا فاتی علاقوں میں مشکو ک افراد کی مو جو دگی کی اطلا عات ہیں ، ملیر میں پولیس چھا پوں کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :