Live Updates

اگر سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو خود کو گولی مار لیتا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 20:42

اگر سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو خود کو گولی مار لیتا: عمران ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو خود کو گولی مار لیتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نریندر مودی سے پاک بھارت سیریز کروانے پر زور دیا جس پر انہوں نے ایک بڑی سی مسکراہٹ دی۔

(جاری ہے)

اب مجھے نہیں معلوم کہ مودی جی کی مسکراہٹ کا کیا مطلب ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ واحد سیاستدان ہیں جو ڈپلومیٹ نہیں ہیں۔ اگر انہیں سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو وہ خود کو گولی مار لیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :