پولیس سے جان بچاکر جھیل میں کودنے والا چور مگر مچھ کا شکار بن گیا

چور نے جان بچانے کیلئے جھیل میں چھلانگ لگادی ،جہاں مگر مچھ نے اس کو اپنا نوالہ بنا لیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:55

پولیس سے جان بچاکر جھیل میں کودنے والا چور مگر مچھ کا شکار بن گیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) امریکی ریاست فلوریڈامیں پولیس سے جان بچا کر جھیل میں کودنے والاچورمگرمچھ کا شکار بن گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق کہتے ہیں جب انسان کی قسمت خراب ہو تو وہ کچھ بھی کرلے مصیبت اس پر آکر ہی دم لیتی ہیں ایسا ہی ہوا امریکا میں ایک چور کے ساتھ جو چوری کرکے بھاگا تو پولیس اس کے پیچھے پڑ گئی اور اس نے چھپنے کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن قسمت کے مارے اس چور کی جان وہاں بھی بچ نہ پائی اور جھیل میں موجود بھوکے مگرمچھ نے اس اپنا نوالہ بنا لیا،فلوریڈا کے علاقے میں چورنے اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں چوری کی اوروہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے اس کی بد قسمتی کہیے کہ ان کو بھاگتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کردیا لیکن اچانک دونوں غائب ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں کے مطابق انہوں نے چور کو ا?س پاس کے علاقوں میں ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ایک دم غائب ہوگیا جس پر انہیں حیرانی ہوئی تاہم اس واقعہ کے 10 روز بعد قریبی جھیل میں اس چور کی لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک مگرمچھ خون خوار نظروں کے ساتھ لاش کے قریب موجود تھا۔پولیس کے مطابق کتوں کی مدد سے جب جھیل میں جا کر لاش کو دیکھا گیا تو وہ جگہ جگہ سے کھائی ہوئی تھی جس پر فوری طور پر مگر مچھ کو پکڑ کر جب اس کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر اس چور کے جسم کے کئی حصے مگر مچھ کے پیٹ میں موجود تھے اور یوں پولیس سے چھپنے کی کوشش ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بن گئی۔

متعلقہ عنوان :