کراچی،عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 10گاڑیوں کی مدد سے 2گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں موجود گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی طور پر فائر ٹینڈر کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔آگ کی شدت کے باعث مزید 2 فائربرگیڈ، 2اسنارکل اور 1واٹر باوز طلب کیا گیا جس کی مدد سے 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :