بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر شعیب وقار کی والدہ کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں یاسین آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر شعیب وقار کی والدہ کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں یاسین آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی قبل ازیں بیت المکرم مسجد میں مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی ، میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، مشیر مالیات آفاق سعید، لیگل ایڈوائزر سعید اختر، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم مختار حسین، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد ریحان خان، جنرل سیکریٹری مظہر خان، خازن نجیب احمد، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نعیم کاظمی ، سعید مغل، اسلم مغل ، میڈیا کے نمائندوں اور شہر کے نومنتخب بلدیاتی کونسلروں ،عزیز و اقارب سمیت معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :