جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:26

جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے تفصیلات کے مطابق زاہد بہار ہاشمی کو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیاقت شاہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہار قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزدوبارہ گنتی کی گئی تو اس میں بھی زاہد بہار ہاشمی ہار گئے ہیں اور انہوں نے ہار کو تسلیم کر لیا۔