Live Updates

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بھارت کیساتھ امن عمل کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 22:26

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بھارت کیساتھ امن عمل کی حمایت ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بھارت کیساتھ امن عمل کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بھارت کیساتھ امن عمل کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر مسئلے کے حل کیلئے نواز حکومت کیساتھ سنجیدگی کیساتھ بات کرنی چاہیے۔ پاکستانی حکومت نے دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کیلئے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں، بھارتی حکومت کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات