وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سرداراختر جان مینگل کی ملاقات

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:40

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سرداراختر جان مینگل کی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے جمعہ کو اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر جان مینگل نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور روف مینگل بھی موجود تھے۔سردار اختر جان مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کو بی این پی کے زیراہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔