بھارت میں گرفتار کیا جانے والے بھکاری کروڑ پتی نکلا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 01:43

بھارت میں گرفتار کیا جانے والے بھکاری کروڑ پتی نکلا
پٹنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) بھارت میں گرفتار کیا جانے والے ایک بھکاری کروڑ پتی نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر پٹنا میں پولیس کی جانب سے ایک بھکاری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے جانے کے بعد جب بھکاری کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 4 اے ٹی ایم کارڈز اور 5 لاکھ کیش برآمد ہوا۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس شخص کے متعدد بینک اکانٹس ہیں جن میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہے جبکہ اس نے کئی لوگوں سود کی اونچی شرح پر لاکھوں روپے کا قرضہ بھی دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :