Live Updates

پشاور میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی، تحریک انصاف کے جھنڈے کے ڈیزائن والی پلیٹس بھی اتار دی گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 02:03

پشاور میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی، تحریک ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) پشاور میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کے دوران تحریک انصاف کے جھنڈے کے ڈیزائن والی پلیٹس بھی اتار دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔ شہر میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے پارٹی کے جھنڈے کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کو ٹریفک پولیس کی طرف سے اتار کر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات