نمرت کور نے حزب ا لمجاہدین کو والد کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیدیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 02:29

نمرت کور نے حزب ا لمجاہدین کو والد کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیدیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) بولی ووڈاداکارہ نمرت کورآجکل اپنی نئی آنے والی فلم ایئر لفٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔33سالہ اداکارہ ایئر لفٹ میں اداکار اکشے کمار کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ انکا تعلق سکھ خاندان سے ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے والد ایک آرمی آفیسر تھے جس کی وجہ سے جہاں والد کی پوسٹنگ ہوتی انھیں انکے ساتھ وہیں رہنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے والد کے متعلق انکا کہنا تھا کہ انھیں کشمیری مذہبی جماعت حزب المجاہدین نے انکے مطالبات پورے نہ کرنے پر ہلاک کیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ والد کی شہادت پر بھارتی حکومت کی طرف سے انھیں شوریا چکر کے اعزاز کے ساتھ چھوٹا سا زمین کا ٹکڑا بھی دیا گیاتھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جس وقت انھوں نے بولی ووڈ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا انکی والدہ باپ کی قلیل پینشن پر گزارا کر رہی تھیں۔واضح رہے اداکارہ کی فلم ایئر لفٹ آئندہ سال کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی.