ننکانہ صاحب ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 12 دسمبر 2015 10:47

ننکانہ صاحب ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد ..

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر2015ء) ننکانہ صاحب میں حساس ادارے کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بدلہ لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے ننکانہ صاحب کے علاقے میاں سنگھ کے باہر ناکہ بندی کر لی ۔

سیکورٹی اہلکاروں نے چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد موقع پر مارے گئے ۔ تین ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، پرائما کورڈز ، کلاشنکوف ، پسٹلز ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔