کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر دھماکہ ، ایک اہلکار جاں بحق ، 3 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:00

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر دھماکہ ،  ایک اہلکار جاں بحق ، 3 زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) : کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پرسیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 3ایف سی اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا. دھماکے کے بعد ایس پی آپریشنز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ 4زخمیوں میں سے 1کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں 11 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ، 2روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں 2 آئی ای ڈیز ناکارہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :